24 دسمبر، 2024، 2:50 PM

الجولانی کے عناصر کے ہاتھوں کرسمس ٹری نذرآتش، دمشق میں مظاہرے

الجولانی کے عناصر کے ہاتھوں کرسمس ٹری نذرآتش، دمشق میں مظاہرے

تحریر الشام کے دہشت گردوں کے ہاتھوں کرسمس ٹری نذر آتش ہونے کے بعد دمشق میں مسیحیوں نے مظاہرہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سکائی نیوز کے حوالے سے کہا ہے کہ شام میں تکفیری دہشت گرد دوسرے مذاھب اور مسالک کے ماننے والوں کے خلاف عرصہ حیات تنگ کررہے ہیں۔

الجولانی کے غنڈوں کی جانب سے کرسمس ٹری کو نذرآتش کئے جانے کے بعد عوام میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اس واقعے کے ردعمل میں شامی مظاہرین نے دمشق کی سڑکوں پر احتجاجی مارچ کیا۔

مارچ کے شرکاء نے بشار الاسد کے نظام کے خاتمے کے دو ہفتے بعد شام میں مسیحیوں کی حالت زار اور دہشت گردوں کی طرف سے ان کے ساتھ سلوک پر تشویش کا اظہار کیا۔

مظاہرین نے لکڑی کے صلیب اٹھا کر مطالبہ کیا کہ شام میں مسیحیوں کو سیکیورٹی فراہم کی جائے اور اس ملک میں مسیحیوں کے خلاف ظلم کا خاتمہ کیا جائے۔

رات کے وقت ہونے والا احتجاج اس وقت ہوا جب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا گیا جس میں نقاب پوش عناصر کو دکھایا گیا جو حماہ کے ایک شہر میں کرسمس کا درخت جلا رہے تھے۔

News ID 1929037

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • Syed Munir Hussain Shah PK 18:00 - 2024/12/24
      0 0
      Very good strike